ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 100دن گزر جانے کے باوجود بھی اپوزیشن لیڈر کا پتہ نہیں: پریانک کھرگے

100دن گزر جانے کے باوجود بھی اپوزیشن لیڈر کا پتہ نہیں: پریانک کھرگے

Thu, 31 Aug 2023 13:53:24    S.O. News Service

بنگلورو،31/ اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) گلبرگہ ضلع انچارج وزیر پریانک کھرگے نے ریاست میں بی جے پی کی شرمناک صورتحال پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کا اقتدار ختم ہو کر کانگریس حکومت بنے 100 دن گزر چکے ہیں مگر بی جے پی کے کارکنان اور لیڈڑوں کو یہ پتہ نہیں  چل سکا ہے کہ ریاست میں ان کی پارٹی کا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہے؟۔ ایسا لکھتا ہے کہ بی جے پی کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ وہ آخر اپنی شرمندگی چھپانے کیلئے کریں تو کیا کریں۔

ہم نے ان 100 دنوں  میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا  شروع کردیا ہے۔ ہم بہتر انتظامیہ فراہم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ان حالات  میں بی جے پی کو اب اخلاقی طور پر الزامات لگانے کا بھی حق نہیں ہے۔ اقتدار کھونے کے بعد ان کی حالات پانی سے با ہر آنے والی مچھلی جیسی ہوگئی ہے۔

جب ان کے لیڈر وزیر اعظم مودی شہر آئے تھے تو اس وقت ان کو دیکھنے کیلئے ان کے لیڈروں کو عوام کےساتھ  ایئر پورٹ کے باہر ہی بیر کیڈ کے پیچھے کھڑا ہونا پڑا تھا۔ انہوں نے کرناٹک کی عزت کو بھی اس دن نیلام کردیاتھا۔ 


Share: